جماعت اسلامی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکو مت کا مکمل ساتھ دیں گی ،بحر اللہ خان

منگل 23 دسمبر 2014 18:31

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور کا سانحہ اُمت مسلمہ کے چودہ سو سالہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔جماعت اسلامی اِس کی پُر زور مذمت کر تی ہے یہ بات جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیا سی کمیٹی کے سیکرٹری بحر اللہ خان نے اپنے رہائش پر سنےئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام عیسایت ،بدھ مت ،ہندومت ،یہودیمذھب خطا کہ دُنیا کہ کسی مذھب میں بھی اِس قسم کی بربریت اور سفاکانہ طریقے سے معصوم بچوں پر حملہ کی اجازت نہیں دیتی ۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ دہشت گردی چاہے وہ ریا ستی ہو یا غیر ریاستی اُن کے خلاف آواز اُٹھا یا ۔اُنہوں نے کہا کہ پشاور واقعہ میں جو گروپس ملوث ہے اُن کا کندھار میں بھارتی کنسلیٹ میں نرنیدر مودی کی ایک ملٹری نمائندے سے 10 دِن پہلے ملاقات اِس امر کا کُھلا ثبوت ہے کہ اِس واقع میں انڈیا انٹلجنس ایجنسیاں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعہ میں آرمی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے اِس ایکشن کے نتیجے میں ایک ہزار بچوں کی جانیں محفوظ ہو گئی ۔

اِس وقت پشاور میں مختلف طریقوں سے ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف ویسٹ سپرنگ کمپلینٹ شروع ہے مختلف قسم کی افواہیں پھیلائیں جارہی ہے۔پشاور کے لوگوں سے جماعت اسلامی کے رہنما بحر اللہ خان نے اپیل کی کہ وہ اِس قسم پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے ۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی طرف سے پشاور میں شہداء امن قومی کانفرنس یک جنوری کو بُلا کر قوم کو دہشت گر دی کے خلاف متحد کر نے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔

صوبائی سیکرٹری سیاسی اُمور بحر اللہ خان کے سربر اہی میں قایم رابطہ کمیٹی آج سے سیا سی جماعتوں کے ٹاپ لیڈر شپ کو کانفرنس میں دعوت دینے کے لئے آغاز کریگا ۔اِس کانفرنس میں جمعیت العلماء اسلام (ف) ،عوامی نیشنل پارٹی ،تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان مسلم لیگ (ق) ،پاکستان پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی ،ملی عومی پارٹی ، جمعیت العلماء پاکستان ،کے علاوہ شہید طلبہ کے والدین نامور شخصیات ،سول سوسائٹی کے رہنما اور تاجر برادری کے رہنماؤں کو دعوت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :