ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی ، میرٹ اور پراگر س پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اسد قیصر،

ترقیاتی منصوبوں اور صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں سے لوگوں کی امید یں وابستہ ہوجاتی ہیں ،سپیکر صوبائی اسمبلی کے پی کے

منگل دسمبر 18:31

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ترقیاتی منصوبوں کے اجراء اور زیر تکمیل منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے سے متعلق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان، قومی تعمیر نو کے محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو ، ایریگیشن ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور تعلیم کے علاوہ مختلف محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں صوبے بالخصوص صوابی کے ہر منصوبے پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارپر اپنے عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز تر کرنے اور کوالٹی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی ، میرٹ اور پراگر س پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ خدمت کے ایک جذبے کے تحت میدان میں اترے ہیں اور انہوں نے ہر جگہ اپنا یہ پیغام پہنچایا ہے کہ روپے پیسے کا شوق رکھنے والے کہیں اور جاسکتے ہیں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد نے آج تک سرکاری ٹھیکوں میں مداخلت یا سفارش نہیں کی انہوں نے اجلاس میں یہ بات زور دیکر کہی کہ اگر کوئی غیرضروری ڈیمانڈ کرے تو اس کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں سے لوگوں کی امید یں وابستہ ہوجاتی ہیں سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے سنجیدہ اور انتھک کاؤشیں کی جارہی ہیں اور اس بارے میں کئی ایک عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ افسروں کے پاس اتھارٹی ہے اور وہ ملک کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں انہوں نے کہا کہ ہم نئی نسل کے لئے ایسے پاکستان کے خواہاں ہیں جس میں ملازمت کے مواقع اور امن ہو ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سپیکر اسد قیصر نے صوابی میں جدید طرز کے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سے آگہی حاصل کی اور اس پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :