لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او شیخو پورہ کو لو میرج کرنے والے جوڑے کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم

منگل 23 دسمبر 2014 18:37

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او شیخو پورہ کو لو میرج کرنے والے جوڑے کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے عدالت کو روازنہ کی بنیاد پر آگاہ رکھنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ شاہدرہ کی رہائشی لڑکی کے رشتہ داروں نے لو میرج کرنے والی لبنی منور اور اسکے خاوند محسن ریاض کو بیلف کی موجودگی میں اغوا کیا اور بعد میں دونوں کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش تیزی سے جاری ہے۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورکو لو میرج کرنے والے جوڑے کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دئے دیا۔عدالت نے ڈی پی او شیخوپورہ کو اس کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرنے اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے عدالت کو روازنہ کی بنیاد پر آگاہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے روزانہ کارکردگی رپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرانے کی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :