فلم کی کامیابی کیلئے انجلینا جولی کا نام ہی کافی ہے،

ہالی ووڈ باکس آفس پر”اَن بروکن“نے دھوم مچادی اور خوب بزنس کیا

اتوار 28 دسمبر 2014 12:05

فلم کی کامیابی کیلئے انجلینا جولی کا نام ہی کافی ہے،

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے انجلینا جولی کا نام ہی کافی ہے اور یہی کچھ ہوا باکس آفس پر فلم ”ان بروکن‘ کا ‘ کرسمس کے موقع پر ہالی ووڈ باکس آفس پر فلم اَن بروکن نے کمال کردیا،اورکامیابی کے ریکارڈ توڑڈالے، ۔دوسری جنگ عظیم پر بننے والی فلم ان بروکن ریلیز ہوتے ہی چھاگئی۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر انجلینا جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آن بروکن نے خوب پیسے کمائے ۔

فلم نے شائقین کے دل جیت کر پندرہ اعشاریہ چھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔باکس آفس پر دوسرے نمبر پر فینٹسی سے بھرپور فلم ان ٹو دی ووڈز رہی۔جس نے پندرہ ملین ڈالر کمائے۔ شائقین فلم میں سینڈریلا سمیت ریپنزل اور لٹل ریڈ رائیڈنگ ہْڈ کی کہانیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔باکسآفس پرتیسرے نمبر پر رہی ہالی وڈ ی ڈرامہ سے بھرپو ر فلم دی انٹرویو جو ایک ملین ڈالر کمانے میں کامیاب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :