عامر خان کی پی کے نے 2ارب 36 کروڑ 58 لاکھ کا بزنس کرکے باکس آفس پر بازی مار لی،

سلمان خان دوسرے اور شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر رہے

جمعرات جنوری 11:44

عامر خان کی پی کے نے 2ارب 36 کروڑ 58 لاکھ کا بزنس کرکے باکس آفس پر بازی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) عامر خان کی فلم پی کے نے 2ارب 36 کروڑ 58 لاکھ کا بزنس کرکے باکس آفس پر بازی مار لی ، 2014ء کے دوران پہلے نمبر پر عامر خان، دوسرے نمبر پر سلمان اور تیسرے پر شاہ رخ خان رہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی باکس آفس کے فاتح بن گئے ، سلمان خان دوسرے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم تیسرے نمبر پر رہی ۔

بنارسی بابو عامر خان کی پی کے نے صرف بھارت میں دو ارب چھتیس کروڑ اٹھاون لاکھ کما لئے ۔ 2013ء میں اداکار کی دھوم تھری نے ریکارڈ بزنس کیا تھا ۔ کک نے 2ارب 31کروڑ روپے کمائے اور سلمان خان بالی ووڈ کے دوسرے کماوٴ پوت بن گئے ۔ ہیپی نیو ائیر کے ہیرو شاہ رخ خان دونوں خانوں سے پیچھے رہے ۔ دپیکا اور شاہ رخ کی اس فلم نے بھارت میں 2ارب 2کروڑ کا بزنس کیا ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments