ودیا بالن کی فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ امسال جون میں ریلیز ہوگی،

ودیا بالن کیساتھ مرکزی کردار میں عمران ہاشمی کاسٹ ہیں ‘ راج کمار راؤ بھی اہم کر دار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں

جمعرات 1 جنوری 2015 11:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن اپنی اگلی فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں ایک گل فروش خاتون کا کردار ادا کریں گی۔فلم رواں سال جون میں سینما گھروں کی زینت بنے گی-اس نئی رومینٹک اور ڈارمہ فلم کو مشہور ہدایتکار موہت سوری ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کے پروڈیوسر اور مصنف مہیش بھٹ ہیں۔ فلم ”ہماری ادھوری کہانی “ میں ودیا بالن کے ساتھ مرکزی کردار میں عمران ہاشمی کاسٹ ہیں جب کہ راج کمار راؤ بھی اہم کر دار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلمساز مہیش بھٹ کے والدین کی لو اسٹوری پر مبنی ہے۔ مہیش بھٹ کے والد ماضی کے گجراتی سینما کے مشہور ڈائریکٹر ‘ پروڈیوسر نانا بھائی بھٹ اور ان کی دوسری بیوی ہندی فلموں کی سابق اداکارہ شیریں محمد علی کے مابین پروان چڑھنے والی محبت کی کہانی اس نئی فلم میں دکھائی جائے گی۔فلمساز مہیش بھٹ ہی شیریں محمد علی کی اکلوتی اولاد ہیں جبکہ ان کے دوسرے دونوں بھائی مکیش بھٹ اور روبن بھٹ نانا بھائی بھٹ کی پہلی بیوی میں سے ہیں۔ یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :