جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

جمعرات جنوری 11:59

جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری،سیکیورٹی صورتحال ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے ، ملک کی مجموعی سیکورٹی کی صورتحال دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈرز ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی ، فوج کے پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب، خیبر ون میں پیشرفت اور کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر تبادلہ خیال ایجنڈے میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :