فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز گرلز نیٹ بال چمپئن شپ 20 جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 1 جنوری 2015 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز گرلز ہاکی چمپئن شپ20 جنوری سے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی نائن ون اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں مختلف سکولز کی خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، چمپئن شپ کے ڈراز20 جنوری کو صبح ساڑھے نو بجے نکالے جائینگے اور ایونٹ دن 10 بجے سے شروع ہوگا۔