سال2014ء میرے لیے کامیابیوں کا سال تھا ‘ عمران بخاری ،

کردار کے معاملے میں بڑی احتیاط کرتا ہوں ،اچھا کردار ہمیشہ فنکار کی پہچان بن جاتا ہے

جمعرات 1 جنوری 2015 12:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ٹی وی کے معروف اداکار و ماڈل عمران بخاری نے کہا ہے کہ گڈ مارننگ کراچی میں معیاری فلمیں ہماری فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے انتہائی ضروری ہیں ، موجودہ دور کے نوجوان ہدایتکار انتہائی اچھی اور معیاری فلمیں بنا رہے ہیں جو قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران بخاری نے کہا کہ ہدایتکار فیصل بخاری کا سوپ سیریل ” کنیز “ انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے جس میں میرا کردار بڑا اہمیت کا حامل ہے اور اس کردار کے معاملے میں بڑی احتیاط کرتا ہوں کیونکہ اچھا کردار ہمیشہ فنکار کی پہچان بن جاتا ہے ۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں روزانہ جم کرتا ہوں اور بڑی سادہ غذاء استعمال کرتا ہوں ۔ سال2014ء میرے لیے کامیابیوں کا سال تھا جس کو رواں سال بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا ۔