بلا اشتعال فائرنگ کے باوجود بھارت کی ایک بار پھر پاکستان کو دگنی طاقت سے جواب دینے کی دھمکی،

سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیں بھارتی وزیر اعظم

جمعرات جنوری 12:40

بلا اشتعال فائرنگ کے باوجود بھارت کی ایک بار پھر پاکستان کو دگنی طاقت ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے باوجود روایتی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو دگنی طاقت سے جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلعی سامبا میں عالمی سرحد کے قریب مبینہ فائرنگ سے بی ایس ایف کا ایک جوان ہلاک ہو گیا، سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب مودی حکومت نے بی ایس ایف سے کہا ہے کہ وہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیں۔بی ایس ایف جموں فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل راکیش شرمانے کہا ہے کہ ہم نے پاکستانی فائرنگ پر موثر ردعمل دکھایا اور سامبا سیکٹر میں پاکستان رینجرز کے چار جوان شہید ہوئے۔