نیویارک میں شدید برف باری سے معمولات زندگی متاثر ،

مشرقی نیویارک کا درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے‘محکمہ موسمیات

جمعرات 1 جنوری 2015 12:58

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)امریکی ریاست نیویارک میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی نیویارک کے علاقوں میں شدید برف باری ہوئی ہے، پولاسکی کے گرد و نواح میں شدید برف باری کے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے اور ڈرائیوروں کو گاڑیاں چلانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی نیویارک کا درجہ حرارت منفی بیس سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔