افغانستان‘ شادی کی تقریب میں راکٹ حملہ، 26 افراد ہلاک،40 سے زائد زخمی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:00

ہلمند(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) افغانستان میں شادی کی ایک تقریب میں راکٹ حملے میں 26 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔حکا م کے مطا بق صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران ایک راکٹ شادی کی تقریب میں گرنے سے 26 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق جب یہ حملہ ہوا تو مہمان دلھن کے استقبال کے لیے مکان کے باہر جمع تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،راکٹ کا نشانہ بننے والے مکان کے مالک عبدالحلیم کا کہنا ہے کہ جب یہ حملہ ہوا تو مہمان دلھن کے استقبال کے لیے مکان کے باہر جمع تھے۔ان کا کہنا ہے کہ خود ان کے نو بچے اس واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔’میں نے صرف جسموں کے ٹکڑے جمع کیے ہیں۔

(جاری ہے)

میں نہیں جانتا کہ یہ میرے بچوں کے ٹکڑے ہیں یا کسی اور کے۔

سنگین کی پولیس کے ترجمان فرید احمد عبید نے امر یکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملے میں کم از کم 45 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں لشکر گاہ میں واقع ہسپتال لے جایا گیا ہے۔خیال رہے کہ بدھ کو ہی افغانستان میں 13 برس کے بعد امریکہ اور نیٹو افواج کا جنگی مشن اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔اب افغانستان میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں ساڑھے تین لاکھ ارکان پر مشتمل افغان سکیورٹی فورسز نے سنبھال لی ہیں جنھیں طالبان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔افغانستان میں 2014 افغان سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے لیے مہلک ترین رہا ہے اور اس دوران پانچ ہزار فوجی اور پولیس اہلکار اور اندازاً دس ہزار شہری حملوں میں ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :