بھارت کا ٹوائلٹس استعمال کی نگرانی کے لئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
جمعرات 1 جنوری 2015 13:01
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بھارتی حکومت نے ایک ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا عوام ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔یہ مہم وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک میں شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی اس ملک گیر مہم کا حصہ ہے جس کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا۔’صاف بھارت‘ نامی یہ مہم آئندہ پانچ سال تک جاری رہے گی اور مودی نے اس عرصے میں ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد کیا ہے۔
ٹوائلٹ کے استعمال کی نگرانی کی مہم چلانے کے لیے سینیٹری انسپکٹروں کی مدد لی جائے گی جو گھر گھر جا کر سروے کریں گے اور یہ نتائج موبائل فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی مدد سے اکٹھے کیے جائیں گے۔بھارتی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ان ابتدائی جائزوں سے اگلا قدم ہے جن میں ٹوائلٹس کی تعمیر کی نگرانی کی گئی تھی۔(جاری ہے)
حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اکتوبر سے اب تک پانچ لاکھ مکانات میں ٹوائلٹس تعمیر کر کے دیے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت کی نصف آبادی کو بیت الخلا کی سہولیات میسر نہیں اور بھارتی وزیراعظم نے رواں برس یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ کھلے میدانوں کو عوامی ٹوئلٹ میں تبدیل کرنے کے رواج کا خاتمہ کریں گے۔مودی نے ہرسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹوائلٹوں کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ چار سال میں بھارت کے ہرگھر کے اندر ایک ٹوائلٹ لگایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.