دھونی نے ملک کو عظیم فخریہ لمحات دئیے‘ امیتابھ بچن

جمعرات 1 جنوری 2015 13:08

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے ملک کو عظیم فخریہ لمحات دئیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مہندرا سنگھ دھونی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنے دور کرکٹ میں ملک کوئی بار فخر سے سربلند کرنے کے مواقع دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھونی! آپ نے جو ملک کیلئے وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں اپنی آنے والی فلم شامیتابھ کی پروموشن میں مصروف ہوں۔