پریانکا چوپڑا کے ٹریک ”آئی کانٹ میک یو لو می“ کو ٹاپ 100 گانوں کی فہرست میں ساتویں پوزیشن مل گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ٹریک ”آئی کانٹ میک یو لو می“ نے ایک 100 عالمی سرفہرست گانوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

شوبز دنیا کی عالمی ویب سائٹ پر جاری کی گئی اس فہرست میں آسکر ایوارڈ یافتہ کمپوزر اے آر رحمن کے ٹریک ”مائی مائنڈ از اے سٹرینجر وداؤٹ یو“ ”دی ویلج آف سینٹ انٹونیو“ بھی شامل ہیں۔ فہرست میں جیسی جے کا ٹریک ”آریانا گرینڈ‘ اور نکی بیتاج کا ٹریک بینگ اولین پوزیشن پر ہے جبکہ پریانکا چوپڑا کے اس ٹریک کو ساتویں پوزیشن ملی ہے۔