عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی آئی ،پاکستان کی عوام کو صرف 15 فیصد ریلیف دیا گیا ‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 5 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگانا ظالمانہ فیل ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی آئی ہے جبکہ پاکستان کی عوام کو صرف 15 فیصد ریلیف دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے جس طرح بجلی چوری کا بوجھ معصوم شہریوں پر ڈال دیا جاتا ہے اسی طرح ٹیکس چوری روکنے کی بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے ۔

عابد حسین صدیقی نے کہا کہ عوامی حکومت ہونے کے دعوے دار آئے روز عوام کی زندگی مشکل بنانے میں مصروف ہیں پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی عوام کو مافیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو معصوم عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئین اور پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے ایس آر اوز کے زریعے عوام کو لوٹنے میں مشغول ہے۔

متعلقہ عنوان :