انگلش پریمیئر لیگ میں آج دس میچز کھیلے جائیں گے

جمعرات 1 جنوری 2015 13:16

انگلش پریمیئر لیگ میں آج دس میچز کھیلے جائیں گے

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ۔جنوری 2015ء ) انگلش پریمیئر لیگ میں آج دس میچز کھیلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال کی گہماگہمی ایک بار پھر شروع ہونیوالی ہے اور بارکلیز پریمیئر لیگ میں بھی آج دس میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دن کا پہلا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹوک سٹی کے مابین کھیلا جائے گا۔دیگر میچز میں کرسٹل پیلس ،ایورٹن ،لیور پول،مانچسٹر سٹی ،نیو کاسل،سوانسی سٹی ،آرسنل اور ویسٹ ہیم کی ٹیمیں مدقابل ہوں گی۔دن کے آخری میچ میں چیلسی کا مقابلہ ٹوٹنہم سے ہوگا ۔پوائنٹس ٹیبل پر چیلسی پہلے اور مانچسٹر سٹی دوسرے نمبر پرموجود ہے۔