Live Updates

حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی ،مزید قرضوں کے حصول کی خاطر سفاکانہ اقدامات پر اتر آئی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا ،

پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 فیصد اضافی جی ایس ٹی کا نفاذ حکومت کی جانب سے کھلی راہزنی کے مترادف ہے‘ رکن اسمبلی پی ٹی آئی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت نے پشاور کے ہولناک واقعے اور دہشتگردی کے بدترین خطرات سے دو چار قوم کی مشکلات میں کمی کی بجائے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر مزید 5 فیصد اضافی جی ایس ٹی کا نفاذ حکومت کی جانب سے کھلی راہزنی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 7فیصد اضافے اور گیس پر سرچارج کے نفاذ کے ذریعے 140ارب اکٹھا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف کی خوشنودی اور مزید قرضوں کے حصول کی خاطر سفاکانہ اقدامات پر اتر آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی نے مذاکرات کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ہے۔ لیکن حکمران ملکی مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات