یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کرلی

جمعرات 1 جنوری 2015 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارغ التحصیل طلبہ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی۔نتائج کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزکے لئے چھ امیدواروں کا انٹرویو ہوا۔ 6 میں سے کامیاب قرار دئیے جانے والے تین امیدواروں کا تعلق یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ذوالوجی سے ہے یہ اعزاز یونیورسٹی آف سرگودھا کے لئے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے محکمہ فشریزمیں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہونے والے قابل ،محنتی اور ہونہار امیدواروں اور چیئرمین شعبہ ذوالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمدارشد اور شعبہ کے اساتذہ کرام کو دلی مبارکباد دی اور اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس شاندار کامیاب پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جہاں کئی بھی شفاف سلیکشن ہوتی ہے وہاں یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارغ التحصیل طلبہ کوشاندار کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔پورے پنجاب میں جامعہ سرگودھا کے 50فیصد طلبہ وطالبات کا بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کامیاب ہونا ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :