بین الاقوامی پابندیوں ،تیل کی قیمتوں میں کمی سے اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، روس ،
مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث روس کو ہر سال 40 ارب ڈالر نقصان ہوگا، وزیر خزانہ انتون سلونیف
جمعرات 1 جنوری 2015 13:44
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) روس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں اور تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں تقریباً 23 فیصد کمی آچکی ہے۔
(جاری ہے)
روس کے وزیر خزانہ انتون سلونیف کے مطابق مغرب کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں اور تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث روس کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا۔
گزشتہ روز ماسکو میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث روس کو ہر سال 40 ارب ڈالر نقصان ہوگا۔یوکرین کے معاملے پر روس کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا ،مغربی ممالک نے روس کیخلاف کئی مرحلوں پر مشتمل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ روس مشرقی یوکرین میں جاری جنگ میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.