وزیراعظم آزاد کشمیر 3 جنوری سے 3 روزہ دورہ میرپور پر روانہ ہونگے

جمعرات جنوری 13:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید 3جنوری سے5جنوری تک میرپور کا دورہ کریں گے۔ تین جنوری کو وزیراعظم اسلام آباد سے براستہ دینہ میرپور روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران وزیر اعظم آزادکشمیر چار جنوری کو چیچیاں کے مقام پر راجہ ظفر معروف کے بھتیجے کی شادی میں شرکت کریں گے جبکہ پانچ جنوری کو وزیر اعظم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد تنظیم غیر جریدہ ملازمین میونسپل کارپوریشن کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کریں گے جبکہ اسی روز تنظیم غیرجریدہ ملازمین ضلع میرپور کی جانب سے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :