کہوڑی پٹہکہ ،محافل عید میلادالنبی ﷺ کا سلسلہ جاری ،جشن ولادت بارے بینرز اور جھنڈے لگا دیئے گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 16:42

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) آزادکشمیر بھر کی طرح کہوڑی پٹہکہ میں بھی محافل عید میلادالنبی ﷺ کا سلسلہ جاری ،جشن ولادت کے حوالے سے بینرز اور جھنڈے لگادئیے گئے ،قصبہ کہوڑی میں سجاوٹ ، سرکاری و پرائیوٹ عمارات پر چراغاں ،مساجد و و گھروں میں محافل میلاد کے انعقاد اور درود وسلام سے فضاء یارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی کہوڑی قصبہ و ملحقہ علاقوں کی مساجد میں مظفرآباد کے ممتاز علماء کرام اور ثناء خوان حضرات بارگارہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقید ت کے پھول نچھاور کررہے ہیں ،،انجمن محبا ن مصطفی ﷺ یونٹ کہوڑی کے زیر اہتمام 12ربیع الاول شریف بروز اتوار صبح 9بجے دربار عالیہ حضرت پیر سید محمد علی شاہ بادشاہسے عظیم الشان مرکزی سالانہ جلوس بسلسہ جشن عید میلاد النبی ﷺ نکالا جائے گا ،جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد نوارانی کہوڑی پُل پر اختتام پذیر ہوگا ،انجمن محبا ن مصطفی ﷺکہوڑی پُل و چھلپانی کے زیر اہتمام جلوس کے اختتام پر محفل میلاد پاک کا بھی انعقا دہوگا ،تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہین ،ان خیالات کااظہار سیکرٹری اطلاعات عنایت الہی ترک ، ،محمد آصف ترک نے کیا ۔

متعلقہ عنوان :