اسلام کے نام پر دہشتگردی مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے،پروفیسر شبیر احمد قادری

جمعرات 1 جنوری 2015 17:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) اسلام کے نام پر دہشتگردی مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دینے والے دین اسلام کو دہشتگردں فرقہ پرستوں اور منافقوں نے بدنام کر کے رکھ دیا ہے یہ بات پروفیسر ڈاکٹر شبیراحمد قادری نے گذشتہ روز ملک کے نامور مصنف صحافی اور دانشور علامہ کائناتی اور اختر سدیدی کے نام سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کہی‘ پروفیسر سید یونس جیلانی نے کہا کہ ایک خدا‘ ایک رسول ایک کتاب ہونے کے باوجود مسلمان آج فرقوں اور گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں جو سب سے بڑا المیہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب پرویز خالد شیخ نے کہا کہ جہالت اور غربت سب سے بڑے مسائل ہیں آج امت مسلمہ انہی وجہ سے مسائل کا شکار ہے انجمن اسلامیہ ‘ اخوت ‘ اکائی اور کائناتی اکیڈمی فورم جہالت اور غربت کے اندھیروں کے خلاف جہاد کر رہی ہیں جس کے لئے میرا تعاون ہمیشہ حاصل رہے گا ‘ لارڈ بشپ فیصل آباد پرویز یونس نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب میں انسانیت سے محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے جس کو ہم بھلا دیا ہے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نسیم آرٹسٹ ‘ شہزاد بیگ‘ ارشد علی اعوان ایڈووکیٹ‘ اقبال عظیمی ایڈووکیٹ ‘ کامران رشید ‘حافظ محمد ارشد ‘ منظور ثاقب ‘ ریاض احمد قادری ‘ یاسین ملک‘ علی شیر اختر مرزا‘ ثمینہ نشیب ‘شاہین بیگ ‘ ریحانہ قمر آصف سردار ‘رانا رئیس احمد خان نے اپنے اپنے خطاب میں علامہ کائناتی اور اختر سدیدی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کو قتل کرنے والے درندوں سے بھی ابتر ہیں ‘ قوم کے جگر گوشوں اور معماروں کو قتل کرنے والے اور خون کی حولی کھیلنے والے انسان ہوہی نہیں سکتے‘ اسلام نے انسان تو ایک طرف جانوروں کو بھی بے دردی سے قتل کرنے کی ممانعت کی ہے ‘ دہشت گردوں نے دکھی اور سسکتی انسانیت کو خون کے آنسو رلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

علامہ کائناتی ایک روشن خیال مذہبی سکالر تھے جنہوں نے دنیا ئے انسانیت کو محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا‘ یہی وجہ ہے کہ آج آپ کے عقیدت مندوں نے شیعہ سنی اور غیر مسلم بھی شامل ہیں۔ یہی ان کی عظمت کی سب سے بڑی دلیل ہے‘ ان کے افکار اور نظریات کو عام کرنے کی ضرورت ہے آخر میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ اختر سدیدی مرحوم فیصل آبادکے معروف صحافی ودنشور اور پریس کلب کے کئی بار صدر رہ چکے تھے