شیخو پورہ،گندم کی پیداوار فی ایکڑ کے مقابلے میں نما یا ں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات دیئے گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 17:55

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)سا ل 2013-14ء گندم کی پیداوار فی ایکڑ کے مقابلے میں نما یا ں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کے اعزاز میں گزشتہ روز ای ڈی او ایگر یکلچر آفس میں تقر یب منعقد ہو ئی جس میں اول ،دوئم اور سوم آنیوالے کا شتکاروں ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلا ت حکومت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او شیخوپورہ راشد کمال الرحمن،ڈی پی او افضال احمد کو ثر ، ای ڈی او زراعت چودھری عبدالغفور ،ڈی او زراعت محمد خان مقصود ،ڈسڑکٹ جرنلسٹ ایسوس ایشن کے صدر الیاس گجر سمیت کا شتکاروں اور زمیندا روں کی بڑی تعداد نے شکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈی سی او شیخوپورہ راشد کمال الرحمن نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حثیت حا صل ہے حکومت پنجاب زراعت کی بہتری کے لئے کسان دوست پا لیسیا ں مرتب کررہی ہے جس ہماری زراعت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے فی ایکڑ پیداوار کے مقابلوں سے کا شتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے حکومت نے ڈیز ل کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کر کے اپنی کسان دوستی کا ثبوت دیا ہے تقریب کے احتتام پر ڈسی او ،ڈی پی او اور ای ڈی او زراعت نے اول ،دوئم اور سوئم آنیوالوں کو با لتر تیب ٹریکٹر ،تھریشر انعام دینے کے علاوہ دیگر زرعی الات بھی دیئے ۔