کوئٹہ،لسبیلہ یونیورسٹی کے شعبہ واٹرریسورسیزمینجمنٹ کے احتجاجی طلباء کی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال سے ملاقات

جمعرات 1 جنوری 2015 22:03

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) لسبیلہ یونیورسٹی کے شعبہ واٹرریسورسیزمینجمنٹ کے احتجاجی طلباء نے کوئٹہ میں وزیراطلاعات بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال سے ملاقات کی۔ملاقات میں متاثرہ طلباء کے وفد جس میں حفیظ بلوچ۔ ارشاد بلوچ ،منوررئیسانی،یونس ریکی ، سلمان بلوچ اور زبیرزاوی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے جس پر صوبائی وزیرنے وفد کو ان کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں کسی قوم کی مستقبل کی ترقی نوجوانوں سے وابستہ ہوتی ہے ہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر سے مل کر لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ واٹرریسورسیزمینجمنٹ کے مسائل حل کرینگے۔

اور آپ لوگوں کے ساتھ ناانصافی کا ازالہ بھی کرینگے۔