قواعد وضوابط پورا نہ کرنے والی سینکڑوں این جی اوز کو نوٹس جاری ،دہشتگرد تنظیموں کو مالی سپورٹ فراہم کرنیوالے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور قومی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع،

رجسٹر شدہ600 سے زائد این جی اوز کے لائسنسوں کی چھان بین کا فیصلہ

جمعرات 1 جنوری 2015 23:17

قواعد وضوابط پورا نہ کرنے والی سینکڑوں این جی اوز کو نوٹس جاری ،دہشتگرد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)حکومت نے قواعد وضوابط پورا نہ کرنے والی سینکڑوں این جی اوز کو نوٹس جاری کر دئیے،دہشتگرد تنظیموں کو مالی سپورٹ فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور نیشنل سیکورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیاگیا۔سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنی آرڈیننس کے سیکشن42کے تحت رجسٹر ہونے والی600 سے زائد این جی اوز کے لائسنسوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی غیر منافع بخش تنظیموں کو 5سال کیلئے رجسٹرڈ کیا جاتا ہے اور ان کی دوبارہ رینول کے موقع پر انہیں سالانہ آڈٹ چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز کی مکمل پروفائل،فلاحی کاموں کی تفصیلات اور مختلف ذرائع سے ملنے والی عطیات اورفنڈز کی مکمل تفصیل بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور امداد فراہم کرنے والے اداروں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں مگر یہ دیکھا گیا ہے کہ این جی اوز کی اکثریت نے اپنی تنظیموں کی رینول کیلئے دوبارہ رابطہ ہی نہیں کیا،سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کے پاس این جی اوز کا خصوصی آڈٹ کرانے اور ان کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے،سیکشن 42کے مطابق غیر منافع بخش اداروں کے ڈائریکٹرز کو یہ بھی حلف داخل کرانا ہوگا کہ وہ کسی غیر قانونی بنکنگ میں ملوث نہیں ہیں اور جمع کئے جانے والے تمام فنڈز کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال نہیں کئے جائیں گے۔