سپر سٹار نہیں، اداکار کہلوانا زیادہ پسند ہے، اکشے کمار

جمعرات 1 جنوری 2015 11:29

سپر سٹار نہیں، اداکار کہلوانا زیادہ پسند ہے، اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ خود کو سپر سٹار کی بجائے ایک اداکار کہلوانا زیادہ پسند کرونگا، سپر سٹار کا خطاب حاصل کرنے کیلئے فلم انڈسٹری میں نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ فلم ’برادرز‘ میں کام کیا جو مارشل آرٹس سے متعلق تھی ،جبکہ گبر‘ یں اداکاری کی جو کہ ایک مختلف فلم تھی، ایک اداکار کی حیثیت سے ہر فلم میں کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ مجھے صرف ایکشن اور کامیڈی فلموں میں ہی کاسٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خود کو سپر سٹار کی بجائے ایک اداکار کہلوانا زیادہ پسند کرونگا، بالی ووڈ سٹار کی فلم بے بی آہی ریلیز ہوگئی ہے جس میں انہوں نے ایک انڈر کور ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے۔