دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی ، وزیر اعظم صدارت کرینگے ،کانفرنس میں تمام جماعتوں کے سربراہوں کی شرکت کی امید ، وزیر اعظم پارلیمانی لیڈرز کو اعتماد میں لیں گے

جمعہ 2 جنوری 2015 12:08

دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی ، وزیر اعظم صدارت کرینگے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) ملک میں پھیلی ہوئی دہشتگردی کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے اور ملک میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ، وزیر اعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے ،