لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے کامرہ کمپلیکس‘ جی ایچ کیو اور حمزہ کیمپ حملوں میں ملوث دو ملزما ن کی بر یت کے خلا ف وفاق کی اپیل خارج کردی،

ملزما ن کی رہا ئی کا فیصلہ بر قرار

جمعہ 2 جنوری 2015 14:38

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے کامرہ کمپلیکس‘ جی ایچ کیو اور حمزہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ ڈویژن نے کامرہ کمپلیکس‘ جی ایچ کیو اور حمزہ کیمپ حملوں میں ملوث دو ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا‘ ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ ڈویژن کے جسٹس عبادالرحمن اور قاضی امین نے کیس کی سماعت کی تو وفاقی حکومت کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کیخلاف دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جی ایچ کیو‘ حمزہ کیمپ اور کامرہ کمپلیکس حملوں میں ملوث دو ملزمان سید عرب اور محمد شفیق الرحمن کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغیر کسی ٹھوس شواہد کے بری کردیا لہٰذا ملزمان کا دوبارہ ٹرائلکیا جائے اور ان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جبکہ ملزمان کے وکیل نے ان کے دلائل کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا ٹرائل غیر جانبدارانہ ہوا جس میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے۔

فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا اور وفاق کی اپیل خارج کردی۔