لاہور:گرین ٹاؤن میں مسجد کے کمرے سے 7 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

جمعہ 2 جنوری 2015 18:35

لاہور:گرین ٹاؤن میں مسجد کے کمرے سے 7 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی مسجد کے ایک کمرے سے 7سال کے بچے کی لٹکتی ہوئی لاش ملی۔ پولیس نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے پولیس ریسکیو 15پر اطلاع دی کہ عظمت چوک گرین ٹاؤن کی مسجد کے بالائی کمرے میں بچے کی لاش لٹک رہی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لی تو وہ 7سالہ کے معین کی تھی جو کل شام سے گھر سے لاپتہ تھا۔ مقتول معین کے باپ محنت کش یاسین نے بھی لاش کو شناخت کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسجد کا امام فرار ہو چکا ہے،تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :