محکمہ خوارک سندھ کا اضافی 6 لاکھ 50 ہزار ٹن سرکاری گندم برآمد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 2 جنوری 2015 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) مقامی سطح پر کھپت نہ ہونے کے باعث محکمہ خوارک سندھ نے اضافی 6 لاکھ 50 ہزار ٹن سرکاری گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سیکرٹری فوڈ سندھ سعید اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سیزن محکمے نے بینکوں سے قرض لے کر 13 لاکھ ٹن گندم کاشت کار سے خریدی تھی تاکہ اسے بعد میں فلار ملرز کو فروخت کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی اجازت ملنے کے باعث ملرز نے امپورٹڈ گندم کو ترجیح دی جس کی وجہ سے اب تک صرف 2 لاکھ ٹن گندم محکمہ ملوں کو فروخت کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم ایکسپورٹ ہونے کے بعد بھی ادارے کے پاس اتنی گندم ہوگی کہ جس سے مارچ 2015 تک صوبے کی ضرورت پوری ہوسکے گی۔زرائع کے مطابق محکمہ خوراک سندھ بینکوں کو 58 ارب روپے کا مقروض ہے۔

متعلقہ عنوان :