عربی شہر ی نے طلاق کو مذاق بنا لیا،نیا ریکارڈ بنا دیا

جمعہ 2 جنوری 2015 20:07

عربی شہر ی نے طلاق کو مذاق بنا لیا،نیا ریکارڈ بنا دیا

ابوظہبی(نیوزڈیسک)آپ نے دنیا میں مہنگی طلاقوں کے بارے میں تو ضرور سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی طلاق کے بارے میں سنا ہے جو صرف دو گھنٹے تک کارآمد رہی ہو اور مرد نے اسی وقت کے دوران عدالت سے رجوع کرکے طلاق کی تنسیخ کی درخواست بھی کردی۔ کچھ لوگوں کے لئے طلاق ایک مذاق ہے اور وہ اسے وجہ بلا وجہ استعمال کرتے ہیں۔ایساہی کچھ ایک اماراتی باشندے نے اپنی بیوی کے ساتھ کیا۔

(جاری ہے)

عربی اخبار ’البیان‘ کے مطابق اماراتی شہری نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور قانونی عمل پورا کرنے کے لئے اپنی بیوی کے ہمراہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ چلا گیا تا کہ اس کا ویزا منسوخ کروا کر لڑکی کو اس کے والدین کے پاس بھیج دے۔ ڈیپارٹمنٹ میں رش ہونے کی وجہ سے اسے کچھ دیر انتظار کرناپڑالیکن اس دوران جوڑے کی پھر بحث شروع ہو گئی اور محکمے کا ایک افسر انہیں اپنے کمرے میں لے گیاجہاں دنوں میاں بیوی کو سمجھایا اور خوش قسمتی سے اس کی بات وہ دونوں سمجھ گئے۔ باہر نکلتے ہی وہ اسی جج کے پاس گئے اور اپنی شادی دوبارہ کرنے کی درخواست دے دی۔ اخبار کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی مختصر ترین طلاق تھی جو کہ صرف دو گھنٹے تک رہی۔