ٹھٹھ ، شوگرملز مالکان نے ہائی کورٹ سندھ کی جانب سے گنے فی من 182روپے کاشتکاروں سے خریدنے سے انکار کردیا

جمعہ 2 جنوری 2015 20:31

ٹھٹھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) ٹھٹھ اور سجاول کے شوگرملز مالکان نے ہائی کورٹ سندھ کی جانب سے گنے فی من 182روپے کاشتکاروں سے خریدنے سے انکار کردیا ہے اور ملز مالکان نے 155 روپے فی من کا ریٹ مقرر کردیا ہے اور نرخ سے زیادہ پر گناخریدہ نہیں جارہا ہے جس سے کاشتکاروں میں سخت مایوسی کی لہر پائی جاتی ہے اس وقت ضلع ٹھٹھ و سجاول میں دیوان ،شاھ مراد ،لاڑ، آلاصف شوگر ملز قائم ہیں اور ان ملز مالکان نے اپنی ھٹ دھرمی قائم کرکے کاشتکاروں کو نقصان سے دوچار کیا جارہا ہے اس ضمن میں شتکاروں کا کہنا تھا کے شوگرملز مالکان کی وجہ سے عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور کم ریٹ پر گنا خریدنے سے ہمیں نقصان ہورہا ہے اس وقت بازار میں لکڑیاں بھی چار سو روپے فی من کے حساب سے فروخت ہورہی ہے اور گنا 155روپے من ہمارے ساتھ انصافی ہے انہوں نے عدالت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :