اسلامی یونیورسٹی بارہ جنوری سے کھل جائے گی

جمعہ 2 جنوری 2015 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء )بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی طلبا و طالبات کے لیے بارہ جنوری بروز پیر سے کھل جائے گی، جامعہ کے ڈائیریکٹر جنرل انتظامی و مالیاتی امور گلزار احمد خواجہ کے مطابق جامعہ کی فیکلٹی آف اصول الدین، فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء اور فیکلٹی آف عریبک کے داخلہ امتحانات بارہ جنوری کو شروع ہونگے جبکہ امتحانات کا تفصیلی شیڈول جامعہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاے گا۔

(جاری ہے)

دیگر کلیات میں بھی کلاسز بارہ جنوری سیشروع ہونگی جبکہ ان میں امتحانات۱۹ دسبر سے شروع ہونگے۔ داخلہ امتحانات کے حوالے سے شیڈول میں تبدیلی کی صورت میں ویب سائٹ کے زریعے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔