حافظ آباد، آل ڈسٹرکٹ پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن کا 5جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

جمعہ 2 جنوری 2015 23:12

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء)آل ڈسٹرکٹ پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن حافظ آباد نے 5جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ اس ضمن میں یہاں سرسید سکالرز ان ہال میں ایک ہنگامی اجلاس طیب طاہر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں الحاج زاہد فاروق کے علاوہ سکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی سیشن کے اختتام پر سکولوں کی بندش سے طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔جس کیوجہ سے انہوں نے 5جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق ابھی تک سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہ کئے ہیں۔