گیس کی طویل بندش، سرگودھا اور ملتان میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

جمعہ 2 جنوری 2015 23:24

گیس کی طویل بندش، سرگودھا اور ملتان میں شہری سڑکوں پر نکل آئے

سرگودھا/ ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) گیس کی بندش پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ سرگودھا اور ملتان میں شہری احتجاجاً سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین سڑکیں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی۔گیس کی بدترین بندش کے خلاف سرگودھا کے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کوٹ فرید، رحمان پورہ، شیرازی پارک اور اقبال کالونی کے مکینوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے گیس فراہم نہیں کی جا رہی جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ ملتان میں بھی گیس کی بندش پر سراپا احتجاج افراد نے سوئی ناردرن آفس کا گھیراؤ کرلیا۔ مظاہرین نے پیراں غائب روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی۔ دوسری جانب بھتہ خوری کے ستائے شہری بھی پیراں غائب روڈ پر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :