لاہور: ابرار الحق تیز رفتاری پر چالان کروا بیٹھے

جمعہ 2 جنوری 2015 23:24

لاہور: ابرار الحق تیز رفتاری پر چالان کروا بیٹھے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرار الحق کا ٹریفک چالان ہو گیا۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ابرار الحق رنگ روڈ پر اپنی لینڈ کروزر خود ڈرائیو کر رہے تھے اور گاڑی اوور سپیڈ تھی جس پر رنگ روڈ ٹریفک پولیس نے روکا۔

(جاری ہے)

غلطی کا احساس دلایا اور چالان کرنے کا بتایا۔ تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے اس پر زیادہ بحث نہیں کی اور چالان کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق ابرار الحق کا 500 روپے کا چالان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :