امریکہ میں پیدا ہونیوالے بچے پہلے روز ہی فٹبال کے مداح بن گئے

جمعہ 2 جنوری 2015 23:32

امریکہ میں پیدا ہونیوالے بچے پہلے روز ہی فٹبال کے مداح بن گئے

اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین نے اپنی فیورٹ ٹیم کے پرنٹ کئے گئے کمبلوں میں شیر خوار بچوں کو لپیٹ دیا۔امریکہ میں نئے سال کے پہلے روز پیدا ہونیوالے بچے فٹبال ٹیم کے مداح بن گئے۔ امریکی ریاست اوہائیو میں نئے سال پر پیدا ہونے والے بچوں کو دنیا میں آنے پر انوکھے طریقے سے خوش آمدید کیا گیا۔

(جاری ہے)

شیر خوار بچوں کے والدین جو ”بک آئیز “ فٹبال ٹیم کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے آنیوالے نئے مہمانوں کو بھی فٹبال ٹیم کا مداح بنا دیا۔ ننھے پھولوں کو فٹبال ٹیم کے پرنٹ کئے گئے کمبلوں سے لپیٹا گیا۔ یہی نہیں شیر خوار بچوں کو فٹبال کے نام کی ٹوپیاں پہنا کر حقیقی مداح بنایا گیا۔ اس منفرد انداز پر بچوں کے والدین بہت خوش نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :