جامعہ کراچی، کلیم فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک یوم کی توسیع

جمعہ 2 جنوری 2015 23:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق تعطیل کے باوجودطلبہ کی سہولت کے لئے کلیم فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک یوم کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ آج بروز ہفتہ03 جنوری 2015 ء کو 500/= روپے کے عوض ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع داخلہ کمیٹی کے آفس کمرہ نمبر54 سے صبح 9:30 تادوپہر1:00 بجے تک کلیم فارم حاصل /جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :