وزیراعظم کی جا نب سے قائم شکایت سیل میں 14 ہزار 500 سے زائد شکایات زیر التواء،
ایک سال کے دوران کل ایک لاکھ 53 ہزار 832 شکایات موصول ہوئیں ، ایک لاکھ 39 ہزار 273 کو نمٹادیا گیا جبکہ 14 ہزار 559 شکایات پر کارروائی نہ ہونے کے باعث التواء میں پڑی ہیں، ذرائع
جمعہ 2 جنوری 2015 23:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 جنوری۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ اور عام شہریوں کو سرکاری اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے شکایات کے ازالے کیلئے قائم کئے گئے شکایت سیل میں 14 ہزار 500 سے زائد شکایات زیر التواء ہیں۔
(جاری ہے)
سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کے گذشتہ ایک سال کے دوران وزیراعظم پبلک افیئر اینڈ گری ویلسز (پی اے اینڈ جی ڈبلیو) میں کل ایک لاکھ 53 ہزار 832 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے ایک لاکھ 39 ہزار 273 کو نمٹادیا گیا جبکہ 14 ہزار 559 شکایات پر کارروائی نہ ہونے کے باعث یہ التواء میں پڑی ہیں۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق زیر التواء شکایات کی بنیادی وجہ حکومت مخالف دھرنوں اور دیگر حکومتی مصروفیات ہیں جن کے باعث ان شکایات کو نہیں نمٹایا جاسکا۔ ذرائع کے مطابق ان شکایات میں مختلف اداروں میں ہونے والی بے ضابطگیوں‘ جعلی بھرتیوں سمیت دیگر اہم امور سے متعلقہ شکایات شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ بعض وفاقی وزراء کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے سے متعلق شکایات درج کرائی گئی ہیں جن پر حکومت کی طرف سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.