این اے 125دھاندلی کیس ، گم شدہ دو بیگ دوبارہ مل گئے

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:44

این اے 125دھاندلی کیس ، گم شدہ دو بیگ دوبارہ مل گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے دو گمشدہ پولنگ بیگ دوبارہ مل گئے ہیں اورتحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے نو اور10جنوری کو فریقین کی موجودگی میں پولنگ بیگز کھولنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے حامد خان کی درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے عملے نے گمشدہ دو بیگ سے متعلق اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی اور بتایاکہ گم ہونیوالے دونوں بیگ مل گئے ہیں ۔ حامد خان نے موقف اپنایاکہ دونوں بیگ محکمہ خزانہ میں پڑے رہ گئے تھے جو اب مل گئے ہیں لہٰذا الیکشن ٹربیونل اپنی نگرانی میں دونوں بیگز میں موجود ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائے ۔