وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر ترقی ،عوام کی فلاح بہبود کیلئے خطیر فنڈز دے رہی ہے، عاقب جاوید بانڈے،

قومی دولت کو حکومتی جیالے بے دردی سے لوٹ رہے ہیں، سرکاری و انتظامی فنڈز سیاسی رشوت کی نذر ہو رہے ہیں، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:52

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماہ خواجہ عاقب جاوید بانڈے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی تعمیر ترقی اور عوام کی فلاح بہبود کے لئے خطیر فنڈز دے رہی ہے۔ قومی دولت کو حکومتی جیالے بے دردی سے لوٹ رہے ہیں۔ سرکاری و انتظامی فنڈز سیاسی رشوت کی نذر ہو رہے ہیں۔وزراء جنگلات معدنیات قدرتی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

ملازمین سے تقرریون تبادلہ جات کے نام پر غنڈہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دفاتر بھتہ خوری ،رشوت کرپشن کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ناجائز اولاد ہے۔ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں دوبارہ الیکشن کروانے کے لئے فوری طور پر عبوری حکومت کا قیام عمل میں لائے جو کہ سال کے اندر شفاف انتخابات کا انعقاد اور مبینہ کرپشن کی چھان بین کر کے ملوث لوگوں سے لوٹی گئی رقم واپس کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے۔ وفاقی حکومت ہیلتھ پیکیج سمیت کسی قسم کا پیکیج دینے سے گریز کرے تاکہ حکمران عوام کو بے وقوف نہ بنا سکیں بلکہ اس طرح پیکیج کے نام پر لوٹ مار اور سیاسی رشوت کے مواقع فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :