مظفر آباد، ربیع الاول کے مقدس مہینہ میں لوڈشیڈنگ میں ہوشربا اضافہ،بے حسی کی علامت ہے،

واپڈا حکام آزاد کشمیر کے گھروں کو اندھیرے میں دھکیل دے رہے ہیں، جلد بدترین ظلم کا حساب دینا ہوگا، غلام مرتضیٰ گیلانی، دیوان علی چغتائی، شمیم علی ملک ودیگر کا بیان

ہفتہ 3 جنوری 2015 16:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنماؤں پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی چغتائی ،شمیم علی ملک ،راجہ ثاقب مجید ،سمیہ ساجد ،میر عتیق الرحمان ،انصر پیرزادہ ،خواجہ محمد شفیق ،سید اظہر گیلانی ،یاسر نقوی ،ہارون آزاد نے ایک مشترکہ بیا ن میں ربیع الاول کے مقد س مہینہ میں لوڈشیڈنگ میں ہوش ربا اضافے کو ظالمانہ اور بے حسی کی علامت قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کرسمس سے ہولی اور دیوالی جیسے مذہبی تہوار وں تک تمام مذاہب کے پیروکاروں کیلئے حکومت خصوصی چھوٹ اور سہولیت فراہم کرتی ہے جسے مذہبی اور مقدس ایام میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جاتا ہے ۔

مسلم کانفرنسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے پانیوں سے اپنے گھروں اور کارخانوں کو روشن رکھنے والے واپڈا حکام آزادکشمیر کے گھروں کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں جلد بدترین ظلم کاحسا ب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے حکمران اقتدار سے چمٹے رہنے کے بجائے اسلام آباد میں اپنا مقدمہ پیش کر دیتے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کو اندھیروں سے نجات مل سکے ۔

ان رہنماؤں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے صبر کاامتحان نہ لیا جائے ۔ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر ڈیم بنانے والے کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں کا پیمانہ لبریز ہو ا تو واپڈا کا کاٹھ کباڑ اٹھاکر برار کوٹ سے پار پھینک دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :