سرگودھا اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری ‘ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم

ہفتہ 3 جنوری 2015 18:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سرگودھا اور گردونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری ‘ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 83جنوبی کے رہائشی زین العابدین جو کہ دفتر جارہا تھا کہ 80جنوبی کے قریب دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے دس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے‘ بلاک نمبر 29 میں خادم حسین کے گھر دو نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 11 لاکھ 96 ہزار 550 روپے مالیتی طلائی زیورات‘ نقدی اور دیگر گھریلو سامان لوٹ کر لے گئے‘ 130 شمالی کے احسان اللہ کے گھر مختار وغیرہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور بھائی کو کمرے میں بند کرکے 2 لاکھ 40 ہزار روپے مالیتی زیورات ‘ گھڑی‘ نقدی‘ موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے‘ دیووال کے رہائشی ناصر عباس کو کوٹمومن کے قریب محمد انور وغیرہ دو افراد نے کنوؤں سے بھرا مزدا ٹرک چوری کرکے لے گئے اسی طرح نور والا کے قریب ریاض حسین کو تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ڈیرے پر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی‘ موبائل فون کل مالیت 16 ہزار روپے چھین کر لے گئے جبکہ شمشیر ٹاؤن میں چیمہ کالونی کے رہائشی رضوان کو چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے 2 لاکھ 19 ہزار 550 روپے نقدی جبکہ 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ زبردستی چھین کر فرار ہوگئے‘ 73 جنوبی کے رہائشی کامران حیدر کے گھر فہیم‘ امین‘ قادر وغیرہ داخل ہوئے اور 60 ہزار روپے مالیتی گندم چوری کرکے لے گئے‘ 87 جنوبی کے رہائشی خاور حسین کی حویلی کے تالے توڑ کر زاہد علی‘ پرویز علیٰ وغیرہ 4 لاکھ روپے مالیتی دو بھینسیں چوری کرکے لے گئے‘ چبہ پرانا کے رہائشی ظفر اللہ کی حویلی کے اندر سے نصیر احمد وغیرہ تین نامعلوم افراد 70 ہزار روپے مالیتی تین بکرے چوری کرکے لے گئے‘ نور والا کے محمد بخش کے رقبہ سے باجرہ‘ گندم کل مالیتی 42 ہزار500 روپے فتح محمد اور لیاقت چوری کرکے لے گئے جبکہ عالم والا کے رہائشی مدثر شیر کے ڈیرہ سے ظفر‘ ناصر‘ اسلم اور اشرف 50 ہزار روپے مالیتی بھوس چوری کرکے لے گئے جبکہ 98 شمالی کے حفیظ اللہ کے ڈیرہ سے سلیم وغیرہ تین افراد 1 لاکھ 65 ہزار روپے مالیتی شبنم کے درخت چوری کرکے لے گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔