میلاد النبیﷺکی خوشیاں منانے والوں کے خلاف سعودی مفتیٰ اعظم کا فتویٰ

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:18

میلاد النبیﷺکی خوشیاں منانے والوں کے خلاف سعودی مفتیٰ اعظم کا فتویٰ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو ہمارے ہاں رسول کریم ﷺ کی دنیا میں آمد کی خوشی میں عید میلاد النبیﷺ منانے کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور گلیوں بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز الشیخ کی طرف سے عید میلاد النبیﷺ منانے کو بدعت اور کار گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں خطبہ جمعہ سے خطاب کے دوران انہوں نے فرمایا کہ، ” یہ ایک بدعت ہے جو آپﷺ اور صحابہ کے دور سے تین صدیاں بعد دین میں داخل ہوئی“۔انہوں نے فرمایا کہ رسول خدا ﷺ کی سچی محبت یہ ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور سنت پر عمل کریں جبکہ عید میلاد النبیﷺ منانے کی تلقین کرنے والوں کو بھی انہوں نے گنہگار اور گمراہ قرار دیا۔