نیشنل ہیلپ لائن1717کا آغاز کردیاگیا

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:41

نیشنل ہیلپ لائن1717کا آغاز کردیاگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ہیلپ لائن1717کا آغاز کردیاگیا،عوام کسی بھی مشکوک شخص یا گروہ کے بارے میں اس پر اطلاع دیں تمام صوبوں میں کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں اورہر اطلاع پر متعلقہ علاقے میں کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 1717کا استعمال صرف دہشتگردی کیلئے ہے ذاتی دشمنی،لڑائی جھگڑوں یا دیگر معاملات میں اس کو استعمال نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر غلط اطلاع دینے والے کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔۔