تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پہلے فراہم کی جاتی رہی ہیں,چوہدری نثار

ہفتہ 3 جنوری 2015 22:41

تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پہلے فراہم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی تمام دہشتگردانہ کارروائیوں کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات پہلے فراہم کی جاتی رہی ہیں اور ایسے واقعات میں انٹیلی جنس کی غفلت قرار دینا کسی طورپر درست نہیں۔پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے واہگہ بارڈر ،ڈی آئی خان جیل توڑنے جیسے تمام واقعات کی درجنوں مرتبہ صوبوں کے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے،آرمی پبلک سکول پشاور واقعے سے قبل پیشگی اطلاعات میں یہ بتایا گیا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشتگردی کی جائے گی مگر ان پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور اس بارے میں سینیٹ اور دیگر مقامات پر تقریروں میں وزارت داخلہ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاق صرف معلومات فراہم کرنے کی حد تک ذمہ دار ہے اور اگر صوبے ہم سے فوج یا سول فورسز طلب کرے تو ہم ان کو دیتے ہیں،میں نے گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے ایسے الزامات کا جواب نہیں دیا مگر آئندہ اگر وزارت داخلہ پر الزام لگایا گیا تو میں اس کا بھرپور جواب دوں گا،دہشتگردی کو سیاست کی نظر نہیں کرنے چاہئے دہشتگردی میں بنیادی کردار صوبوں کا ہے اس سلسلے میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر صوبے ان کے اجلاس نہیں بلاتے ہیں جب تک دہشتگردی کے خلاف قومی کوششیں نہیں ہوں گی اس وقت تک نتائج حاصل ہوسکتے۔۔

متعلقہ عنوان :