بریگیڈئر (ر )جاوید اقبال چیمہ کی طرف سے زمین کی خریداری میں بدعنوانی کے الزام پر مقدمہ درج

ہفتہ 3 جنوری 2015 23:27

بریگیڈئر (ر )جاوید اقبال چیمہ کی طرف سے زمین کی خریداری میں بدعنوانی ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء )قومی کرائسز مینجمنٹ سیل کے سابق سربراہ بریگیڈئر ریٹائرڈ جاوید اقبال چیمہ کی طرف سے زمین کی خریداری میں بدعنوانی کے الزام پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرائسز مینجمنٹ کے سابق سربراہ بریگیڈئر جاوید اقبال چیمہ نے پراپرٹی مافیا کے بڑے سرغنہ راجہ علی اکبر کے ہمراہ مل کر ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرنے کی خاطر 3ہزار 3سو کنال اراضی کی خریداری میں خورد برد کیا جس پر درخواست گزار شریف صابر نے مقامی تھانہ میں ان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے رابطہ کیا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جاوید اقبال چیمہ پر ستائیس کروڑ روپے زائد کی رقم خورد برد کرنے کا الزام بھی ہے ۔