لیگ سپنر یاسر شاہ نے ’’ہتھیاروں ‘‘ کو دھار لگا لی

اتوار 4 جنوری 2015 12:08

لیگ سپنر یاسر شاہ نے ’’ہتھیاروں ‘‘ کو دھار لگا لی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4۔جنوری 2015ء )قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر یاسر شاہ نے ورلڈ کپ 2015ء کی آمد کے پیش نظر اپنے ہتھیار وں کو دھار لگا لی ہے ۔ نوجوان باؤلر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں باؤنسی وکٹ ہونے کے باعث انہوں نے کوچ مشتاق احمد کے ساتھ فلپر اور گگلی پر عبور حاصل کرنے کے لیے کافی مشورے اور محنت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا جانے سے قبل گگلی ماسٹر عبدالقادر سے مشورے لیں گے اور آسٹریلیا جا کر شین وارن سے بھی ٹپس لیں گے ۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں گگلی اور فلپر کر وانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ مشتاق احمد سے ٹریننگ لے کر اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔