بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

اتوار 4 جنوری 2015 18:13

بہادر شہری نے بے قابو بائیس ویلر ٹریلر روک کر کئی زندگیاں بچا لیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4جنوری۔2015ء) بہادر شہری اطہر یاد علی نے بریک فیل ہو جانے کے باعث موٹر وے پر بے قابو ہو جانے والے بائیس ویلر ٹریلر کو روک لیا۔ اطہر یاد علی کی بہادری کے باعث بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا اور کئی زندگیاں بھی محفوظ رہیں۔یہ واقعہ موٹر وے پر سالٹ رینج کے قریب پیش آیا۔ بہادر شہری اطہر یاد علی اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ موٹر وے پر اچانک خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطہر علی یاد یہ منظر دیکھ کر نظر انداز نہ کر سکے۔ وہ اپنی گاڑی روک کر چلتے ہوئے ٹریلر میں سوار ہوئے اور اسے روک دیا۔ ان کے ساتھ کار میں سفر کرنے والی اُن کی اہلیہ کہتی ہیں کہ سامان سے لدے ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے بعد اس کے ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی تھی۔ اطہر علی ٹریلر پر سوار ہوکر اسے روکنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس بہادری پر موٹر وے پولیس اور دیگر افراد نے ان کی تعریف بھی کی ہے۔